ایران پر پابندیوں میں نرمی کوآخری باربڑھا رہے ہیں،ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن(بولونیوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی مدت کو آخری بار بڑھا رہے ہیں تاکہ یوروپ اور امریکہ جوہری معاہدے کی ‘خطرناک کوتاہیوں’ کو درست کر سکیں۔ ٹرمپ نے کل ایک بیان میں کہا’’یہ آخری موقع ہے۔ امریکہ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر قائم رہنے کے لئے پابندیوں میں دوبارہ ڈھیل نہیں دے گا۔‘‘انہوں نے ایران پر عائد پابندیوں کی نرمی کی مدت 120 دن بڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے-