مانچسٹر،لڑکے سے زیادتی کی کوشش،پیش امام گرفتار

مانچسٹر(بولونیوز) برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پیش امام پکڑا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 45برس کا ملزم 15برس کے بچے کو جنسی پیغامات بھیجتارہا اور جب زیادتی کے لیے پہنچا تو ایسے افراد نے دھر لیا جو جنسی درندوں کو بے نقاب کرتے ہیں پانچ بچوں کے باپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بچے سے زیادتی میں مبینہ طورپر ملوث پیش امام بلیک برن کی مسجد سے بیس برس سے وابستہ تھا۔تاہم اب مسجدانتظامیہ نے اسے معطل کردیا ہے اور پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔