زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،ریحام خان

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ زینب کے واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ریحام خان نے قصور میں زینب کے گھر آمد اور تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ وہ لندن میں تھیں ،ْجب انہیں زینب کے بہیمانہ قتل کی خبر ملی۔انہوںنے کہاکہ میں لندن میں بیٹھی تھی ،ْ جب میں نے یہ خبر سنی ،ْ جس کے بعد میں اگلی فلائٹ لے کر گزشتہ رات کو پاکستان پہنچی اور سب سے پہلے قصور آئی ہوں اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے درخواست کی کہ جتنی تیزی سے انہوں نے اورنج لائن ٹرین بنائی ہے ،ْاس کیس کی تحقیقات میں بھی تیزی دکھائیں۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کی مثال دوسرے صوبوں میں دیتے ہیں، یہاں بھی مثال قائم کریں-