مسلم لیگ (ق)،عبدالقدوس بزنجو16ویں قائد ایوان منتخب

لاہور(بولونیوز)(مسلم لیگ (ق)کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو41ووٹ حاصل کرکے بلوچستان اسمبلی کے 16 ویں قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل آغا لیاقت علی نے13ووٹ حاصل کیئے۔بلوچستان اسمبلی کے 65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں میر عبدالقدوس بزنجو کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھی مسلم لیگ(ق)بلوچستان اسمبلی میں نون لیگ کی اتحادی تھی-