اسرائیلی فوج،عرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کوشہید کردیا

غزہ(بولونیوز) اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کوجنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔