بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے 8ارکان گرفتار

کراچی(بولونیوز)جرمنی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے 8 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا جرمن پولیس کے مطابق بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گروہ کے ارکان میں 47 سالہ خاتون بھی شامل ہے جو اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو نہ صرف جنسی تشدد کا نشانہ بناتی تھی بلکہ اپنے 9 سالہ بیٹے کی پیسوں کے عوض تجارت بھی کرتی تھی۔