وی آئی پی موومنٹ میں شہریوں کومشکلات سے بچایا جائے،ثاقب نثار

کراچی(بولونیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ سڑکوں کو بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔