کراچی،گزشتہ چند روزمیں 5 سرکاری گاڑیاں چھین لی گئیں

کراچی(بولونیوز) شہر قائد میں گزشتہ چند روز میں 5 سرکاری گاڑیاں چھن چکی ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہوسکتی ہیںذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال کے صرف 13 روز میں ہی 5 اعلیٰ سرکاری افسران کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں جب کہ گزشتہ 3 ماہ کےدوران شہر قائد سے ڈائریکٹرجنرل صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ بلوچستان لیبراور لوکل گورنمنٹ اوباڑو سمیت 19 سرکاری گاڑیاں چھینی یا چوری کی جا چکی ہیں۔ سب سے زیادہ 7 گاڑیاں درخشاں کے علاقے سے چھینی گئی ہیں اور کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقے سرکاری گاڑیوں کے لئے نوگو ایریا بن گئے ہیں۔