لاہور،دو گروپوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

لاہور(بولونیوز) لاہور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا علاقے میں ا حتجا ج، مظاہرین نے ٹائرنذرآتش کردیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پیرمکی میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا۔واضح رہے مظاہرین نے ٹائرنذرآتش کئے اور میٹرو بسوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ احتجاج کے باعث کے میٹرو بس سروس کا آپریشن گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم جائیداد کے تنازع پر ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔