امریش پوری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

ممبئی(بولونیوز) فلموں میں منفی کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار امریش پوری کو مداحوں سے بچھڑے13 برس ہو گئے۔ انہوں نے ہالی ووڈ فلم انڈیانا جونزمیں بھی کام کیا اورتین فلم فیئرایوارڈزجیتے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار امریش پوری جو منفی کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، بائیس جون 1932ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ امریش پوری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1971ء میں فلم ریشما اور شیرا سے کیا۔ فلم مسٹر انڈیا کے موگامبو نے انہیں امرکردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہالی ووڈ فلم انڈیانا جونز میں بھی ایک مختصر لیکن ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ فلم ناگن، ودھاتا، پھول اور کانٹے اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔ وہ بارہ جنوری 2005ء کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔