قومی پلیئرزکی ڈونیڈن میں پریکٹس، شاہینوں کے پاس آخری موقع

ڈونیڈن(بولونیوز) پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے سرفراز الیون کیلئے فائنل بن گیا، ہارنے کی صورت میں سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ قومی پلیئرزنے ڈونیڈن کے میدان میں خوب پریکٹس کی، آل راؤنڈر شاداب خان نے کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے اور اہم میچ کیلئے شاہینوں نے تیاریاں تیزکردی، اہم میچ میں کامیابی کیلئے گرین شرٹس نے ڈونیڈن میں خوب پسینہ بہایا، تمام شعبوں میں بھرپور ٹریننگ کی۔ آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم بولنگ سمیت تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی اور تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل تین بجے شیڈول ہے، کیویز کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔