بچوں سے زیادتی،ملوث مجرموں کو پھانسی دی جائے،رکن پی ٹی آئی

لاہور(بولونیوز) بچوں کےاغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کی لرزہ خیزواقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ موثرقانون نہ ہونے کی وجہ سے سے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ضروری ہے کہ اس ضمن میں موثرقانون سازی کی جائے، ایسے واقعات کے مجرموں کو شہر کے چوراہے پرپھانسی دی جائے۔ واضح رہے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے مجرموں کی لاشوں کو عبرت کے لئے 2 دن تک سولی پر لٹکائے رکھا جائے۔