جہانگیرترین،سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظرثانی ،درخواست دائر

اسلام آباد(بولونیوز) جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائرکردی، پی ٹی آئی رہنما نے نظرثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق جہانگر ترین نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی، ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھرکی فراہمی تھا، خود کواوراپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلزسے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا، میرے چار بچے ہیں اور چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔ بیان حلفی میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔خیال رہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر2017 کو جہانگیرترین کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قراردیا تھا۔