سازشوں سے گھبرانے والے نہیں،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے

لاہور(بولونیوز) نوازشریف کا کہنا ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ماضی میں بھی ہمارے راستے میں روکاٹیں پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہا پہلے بھی رکاوٹوں سے خوف زدہ نہیں ہوئے اور نہ آج ہو نگے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنان متحدہ رہیں،عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا مخالفین جوہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں،ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ جاتی امرا میں نواز شریف نے کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی، سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اورانکے مسائل بھی سنے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہایش گاہ جاتی امرا میں میلاد شریف کی محفل ہوئی، نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ جاتی امرا میں ہونے والی محفل میلاد میں حمد و ثناء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی لئے سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ محفل میں مسلم لیگی کارکنان اور جاتی امرا میں رہائش پذیر اسٹاف بھی شریک تھا۔ نعت خواں حضرات نے حضور ﷺ کی شان مبارک میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔