ریما کی بیٹے کے ہمراہ پاکستان آمد،نئی فلم شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(بولونیوز) ریماخان نے اپنی نئی فلم کاپراجیکٹ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے چندبر س قبل نئی فلم بنانے کااعلان کیاتھاتاہم فلمی صنعت کے حالات کودیکھتے ہوئے انہوں نے اپناپراجیکٹ ملتوی کردیاتھااب وہ اس پرباقاعدہ کام شروع کرنے کاارادہ رکھتی ہیں۔ان کی فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ بیر ون ملک میں بھی ہوگی اوروہ اپنی فلم کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے کی خواہش مندہیں ۔یادرہے کہ ریماخان اس سے قبل بھی فلمیں بناچکی ہیں جنہیں فلم بینوں کی طرف سے بے حدپذیرائی ملی تھی۔