بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 60 سالہ خاتون شہید

راولاکوٹ (بولونیوز) بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون شہید ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی تھم نہ سکی ہے۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون شہید ہوگئی۔بھارتی فوج نے سول آبادی کونشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔جبکہ 4 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا-