سال 2017،جولائی سے دسمبرترسیلات زرمیں ڈھائی فیصد اضافہ

کراچی(بولونیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2017 کے دوران ترسیلات زر میں تقریبا ڈھائی فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 6 ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 74 کروڑ ڈالر پاکستان ترسیل کیے جبکہ صرف دسمبر میں ہیں ترسیلات زر 9 اعشاریہ 3 فیصد اضافے سے 1 ارب 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بیرون ممالک سے رقوم کی قانونی اور آسان منتقلی کے لئے “آسان رمٹ ٹنسز اکاونٹ” متعارف کریا ہے، یہی وجہ ہے کہ صرف ایک ماہ ہی ماہ ہی میں ترسیلات زر 9 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔