ایل پی جی امپوٹرز نے درآمدات روکنے کی دھمکی دے دی

کراچی(بولو نیوز) ایل پی جی امپوٹرز نے درآمدی ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں یکم فروی سے درآمدات روکنے کی دھکمی دے دی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ درآمدات رک جانے سے فی کلو قیمت 300 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ریگولیٹری ڈیوٹی اورایڈوانس ٹیکس ختم نہ کرنے پرایل پی جی درآمدکنندگان نے اگلے ماہ سے گیس کی درآمد روکنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے حکومت سے ایل پی جی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرامپورٹ بند ہو گئی تو قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے گی۔ فی کلو قیمت 300 روپے اور گھریلوسیلنڈرکی قیمت 4000 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔واضح رہے کہ ایل پی جی امپورٹرز نے قیمتوں میں فرق کو واضح کرنے کیلئے پٹرولیم ڈویژن میں بمع ثبوت وضاحت پیش کی ہے اور اب یہ سمری حتمی فیصلہ کیلئے وزیرِ اعظم پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔