چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(بولونیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں نجم سیٹھی کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف خلاف ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔