نیوزی لینڈ کیخلاف بلے بازوں کو تکنیک بہتر بنانا ہوگی،فلاور

لاہور(بولونیوز ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے بلے بازوں کو تکنیک بہتر بنانا ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ابھی ہمارے پاس پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق اگر نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بائونسرز کھیلنے تربیت لینا ہوگی، ایک سوال کے جواب میں گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ فخرزمان انجری سے چھٹکارا پا رہے ہیں اور جلد ہی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بائولرز کو میچ میں کامیابی کیلئے فاسٹ اور سپن بائولرز کو بھی اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔