گھرکے شیرجنوبی افریقہ میں ڈھیرہوگئے

لاہور(بولونیوز) گھرکے شیرجنوبی افریقہ میں ڈھیرہوگئے، کیپ ٹاون ٹیسٹ میں پروٹیز نے بھارت کو بہتر رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کوتین میچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپ ٹاون ٹیسٹ کے چوتھے دن بولرز کا راج رہا، باونسی ٹریک پر مجموعی طور پر اٹھارہ وکٹیں گریں۔ 208رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ کے ستون زمین بوس ہو گئے۔واضح‌ رہے کہ پوری ٹیم نے 135رنز پر گھٹنے ٹیک دیے، کپتان ویرات کوہلی نے 28 اور روی ایشون نے 37 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ ورینو فلیندرنے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔