نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرا دیا

نیلسن (بولونیوز ) نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر246 رنزبنائے تھے۔ واضح رہے محمد حفیظ 60 ، شاداب خان 52 ، حسن علی 51 اور شعیب ملک 27 کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر7 گیندیں قبل پورا کرلیا۔جبکہ کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 86 ناٹ آئوٹ اور روس ٹیلر نے بھی 45 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ کین ولیم سن 19 اور کولن منرو صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔