سپرمون: حکومت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں

کراچی : چاند کو توچارچاند لگ گئے لیکن ماہرین نجوم نے سپرمون کو آزمائش کی گھڑی قراردے دیا۔ کہتے ہیں بہت کچھ ہونے والا ہے، خبردارہوجائیں۔
زمین کے قریب آجانے والا چاند سپر مون کہلاتا ہے۔ گزشتہ رات چاند سات فیصد بڑا اور سولہ فیصد اضافی روشنی کے ساتھ دیکھا گیا ۔ دیکھنے والوں کو تو یہ چاند بہت بھایا لیکن ماہرین نجوم نے سپرمون کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے نہیں دیے۔
معروف ماہر علم نجوم ایس اے چودھری کا کہنا ہے کہ سپر مون حکومت کے لئے اچھا نہیں ۔ یہ پاکستان افغانستان اور بھارت کےلئے ٹھیک نہیں ہے۔
ماہرین علم نجوم کہتے ہیں کبھی کبھاراس کا فائدہ ہوتا ہے لیکن اس بارسپرمون وقت درست نہیں۔
دوسری طرف شہری ان پیشگوئیوں کے باوجود مطمئن ہیں، سپر مون دیکھنے والے بیشتر لوگ اس کےمنفی اثرات پریقین نہیں رکھتے کہتے ہیں سپرمون کا نام بھی رومانوی ہے اور انداز بھی ۔