دادو کے اہم شہر پیاروگوٹھ میں چلنے والی واحد ٹرین ابھی تک بحال نہیں ہوسکی

دادو (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کا ضلع دادو کا اہم شہر پیاروگوٹھ اسٹیشن پر واحد چلنے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا اسٹاف تاحال بحال نہ ہوسکا- شہر اور گردونواح کے باسیوں کے احتجاج کا متعلقہ حکام نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا. اسٹاف کے بند ہونے سے لوگ سفری پریشانیوں سے دوچار ہیں- علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے اور ان کے پرائیویٹ سیکریٹری کو بھی مسئلہ سے آگاہی دی لیکن کوئی نوٹس ابہی تک نہیں لیا گیا- انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوامی نمائندہ بن کر اسٹاف کی بحالی کی نوید سنائیں. 10 ہزار سے زائد آبادی کے شہر کے لوگ اسٹاف کے بند ہونے سے سخت پریشانی سے دوچار ہیں-