چین میں ننھی طالبہ اسکول کی دیوار میں پھنس گئی

بیجنگ (بولونیوز) چین میں ننھی طالبہ پرائمری اسکول کی دیوارمیں پھنس گئی ۔ امدادی ٹیموں نے سرتوڑ کوششوں کے بعد ریسکیو کرلیا ، بچی کی حالت تسلی بخش دیکھ کرماں کی جان میں جان آئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہرشانزومیں ننھی طالبہ خود کودیوارمیں پھنسا بیٹھی ۔ واقعہ اسکول بریک کے دوران پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ چھ سالہ ننھی بچی کو نکالنے کے لیے امدادی کارکن مختلف طریقے آزماتے رہے ۔بالآخر وہ بچی کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس دوران ماں بھی بچی کا خوف کم کرتی رہی۔بیٹی کی حالت تسلی بخش دیکھ کر ماں کی جان میں جان آئی اور ریسکیو ہوتے ہی اسے گلے لگا لیا۔