کراچی: سرجانی ٹاؤن میں 33 انچ قطرواٹر لائن پھٹ گئی، علاقہ پانی سے محروم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی ٹاون میں گرین بس پروجیکٹ منصوبہ کی حکام کی غفلت کے باعث سرجانی ٹاون کریم اسٹاپ کے قریب پانی لائن پھاڑدی ، ذرائع نے بتایا کہ واٹربورڈ کے منع کرنے کے باوجود روڈ ٹیسٹنگ کی گئی جس کی وجہ سے 33انچ قطر کی لائن سے پانی کے اخراج سے علاقہ زیر آب آگیا- اب ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر پانی کی فراہمی بند کرکے لائن کی مرمت شروع کردی گئی، واٹر بورڈ کے مطابق رات گئے مرمت مکمل کرلی جائے گی ، اس وقت ۔سرجانی کے تمام سیکٹرز کو فراہمی آب متاثر ہوگئی ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے بھی کہا ہے کہ اضافی عملہ اور مشینری لگا کر مرمت جلد از جلد مکمل کی جائے-