پاکستان کی سمندری حدود جیوانی میں زندہ اسپرم وہیل

پاکستان کی سمندری حدود میں پہلی بار زندہ اسپرم وہیل کو دیکھا گیا۔ کیپٹن مہر گل کی سربراہی میں بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی کے قریب سمندر میں جانے والی ماہی گیروں کی ٹیم نے دو اسپرم وہیل کو دیکھا جنہیں اس سے قبل پاکستان کی حدود میں کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ ماہی گیروں کے مطابق انہوں نے سمندر میں دونوں وہیلز کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا جس کے بعد دونوں وہیلز غوطہ لگا کر سمندر کے اندر چلی گئیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2005 میں کراچی سے کچھ دور سنہرا کے ساحل پر اسپرم وہیل کا ڈھانچہ دیکھا گیا تھا۔ اسپرم وہیلز کو ان کی جسمانی ساخت کی وجہ سے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے، ان کا سر بہت بڑا اور گول ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ با آسانی پہچان لی جاتی ہیں۔ یہ وہیل دنیا کے تقریباً تمام بڑے سمندروں میں پائی جاتی ہے اسپرم وہیل کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ان کا دماغ دنیا کے تمام جانداروں میں سب سے بڑا ہوتا ہے