کراچی کے تاجروں کے لئے بھتہ کی ایک نئی قسم “دریافت”

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انشورنس کے نام پر بھتہ مافیا سرگرم ہو چکی ہے، اس خبر پر کراچی کے تاجروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق سائٹ،کورنگی،نارتھ کراچی ایسوسی ایشن اور دیگر تاجر تنظیموں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں درخواستیں جمع کرائی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی جنرل انشورنس(ایس جی آئی) کے دو ملازمین مختلف تاجروں ذاتی ڈیٹا حاصل کرتے ہیں،درخواست کے مطابق ایس جی آئی سے انشورنس کرانے کے نام پر بیلک میلنگ کی جاتی ہے، انشورنس کے نام پر انشورنس کمپنی کے ملازم نازیہ علی اور عبدالمقیط تاجروں سے بھتہ مانگتے ہیں، پیسے نہ دینے کی صورت میں تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایس جی آئی کی ملازمہ نازیہ علی اور عبدالمقیط کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے،