ایم کیو ایم پاکستان اور لندن آج یوم شہدا منائیں گی

کراچی(بولونیوز) ایم کیو ایم پاکستان اور لندن آج یوم شہدا منائیں گی ۔ متحدہ لندن نے کارکنوں کو جناح گراؤنڈ میں حاضری کی ہدایت کردی- ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کالونی میں تقریب منعقد کرے گی ۔ ایم کیو ایم کا یوم شہدا آگیا ، متحدہ پاکستان اور لند ن نے یہ دن الگ الگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ جاں بحق کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کالونی میں پنڈال سجائے گی جس کے لیے کے ایم سی گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں- تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو جناح گرائونڈ عزیز آباد میں اجتماع کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد پی آئی بی کالونی میں یوم شہدا منانے کا اہتمام کیا گیا ۔ ایم کیو ایم لندن نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگار شہدا پر حاضری کا اعلان کیا ہے- پارٹی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہدا کی یاد گار پر حاضری دیں اور فاتحہ خوانی کریں ۔ ایم کیو ایم لندن کے اس اعلان کے بعد جناح گرائونڈ عزیز آباد کے اطراف رینجرز اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے ۔