کیپٹن صالح یار جنجوعہ طیارہ حادثے میں اپنی جان دے دی لیکن کئی زندگیاں بچا لیں

راول پنڈی(بولو نیوز) کیپٹن صالح یار جنجوعہ طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والا سچا پاکستان تھا۔ ماہر پائلٹ نے اپنی جان دے دی لیکن کئی زندگیاں بچا لیں۔ پی کے سکس سکس ون کا اصل ہیرو صالح یار جنجوعہ تھا۔اس بہادر پائلٹ نے پاکستان کی خوبصورتی دنیا میں دکھانے کیلئے سوشل میڈیا پر پیج بنائے۔ ان نے یوٹیوب پرکئی وڈیوز ڈالیں اور دنیا کو بتایا کہ پاکستان کتنا پیارا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صالح نے بتایاکہ اسکردو فضاء سے کیسا دکھتا ہے۔گلگت کا حسن اور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کےمناظر ہوں یا کاغان سے بابو سر کے وہ منظر جو ہوائی جہاز سے نظر آتے ہیں،کیپٹن جنجوعہ اپنے کیمرے میں محفوظ کرتے رہے۔ وہ کتنے بڑے پائلٹ تھے، یہ چترال میں لینڈنگ کی اس وڈیو کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے اوراسی مہارت کا ثبوت کیپٹن جنجوعہ نے حادثے سے پہلے بھی دیا۔ جب طیارے کاانجن فیل ہوا تو پرواز ہوا میں ڈولنے لگی۔ فلائٹ بستی پر بھی گرسکتی تھی مگر وہ طیارے کو آبادی سے دور لے گئے اوروطن سے پیار کرنے والا وطن والوں پر بھی جان نثار کرگیا۔