پی آئی اے طیارہ حادثے کو یاد کر کے عمران خان رنجیدہ ہوگئے

اسلام آباد(بولو نیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پی آئی اے طیارہ حادثے کو یاد کرکے رنجیدہ ہوگئے اور ان کے آنسو نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس حادثے سے سبق سیکھنا ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ ایسے حادثات لمحہ فکریہ ہیں۔ عمران خان نےمطالبہ کیا کہ جلد سے جلد انکوائری کرکے معاملات ٹھیک کریں۔ جنیدجمشید سے متعلق عمران خان نے بتایاکہ جنید جمشید سے تیس سال کی واقفیت تھی۔ وہ بہت اچھے انسان تھے۔ عمران خان نے مزیدکہاکہ پی آئی اے کے حفاظتی انتظامات کا ریکارڈ اتنا اچھا نہیں ہے۔