عدالتی بینچ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں،عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے،عمران خان

اسلام آباد(بولو نیوز) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس پر کمیشن کیلئے مشاورت کرلی ہے۔ عمران خان نے واضح کیاکہ پانامہ کیس میں کمیشن نہیں چاہتے۔ہم چاہتے ہیں عدالت فیصلہ کرے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عدالت نے کہا ہےکہ ادارے کام نہیں کرتے۔لوگوں کا اداروں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ عدالت کو بتایا گیا کہ میاں صاحب کی تقریر سیاسی تھی۔سیاسی تقریر کا مطلب وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کاکہناتھاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ سے جھوٹ کیوں بولا۔ان کو پتہ ہی نہیں چلا اتنا پیسہ کہاں سے آگیا۔عمران خان نے کہاکہ جھوٹ کے پیچھے اربوں کے اثاثے چھپے ہوئے ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ ہماری نظر میں کیس ہم نے عدالت میں جیت لیا ہے۔ عمران خان نے واضح کیاکہ پانامہ کیس میں کمیشن نہیں چاہتے۔ہم چاہتے ہیں عدالت فیصلہ کرے۔عمران خان نے بتایاکہ سپریم کورٹ نےکہامریم نوازدو کمپنیوں کی بینفشری ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کاکہناتھا کہ آئی سی آئی جے ویب سائیٹ پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔حکومت نے سات مہینے کچھ نہیں کہا،اب عدالت میں دستاویز پر اعتراض کردیے۔ انھوں نے واضح کیاکہ عدالتی بینچ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، فیصلہ اسے ہی کرنا چاہیے۔عمران خان نے مزید کہاکہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔