مسلم لیگ فنکشنل کے اہم رہنماء جام مدد علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

کراچی(بولو نیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے اہم رہنماء جام مدد علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں آئندہ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔ حروں کی جماعت فنکشنل مسلم لیگ کے اہم رہنماء جام مدد علی نے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ سانگھڑ سے مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے جام مدد علی کہتے ہیں آئندہ اجلاس میں رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔