مشترکہ مشقوں سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(بولو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ کیا اور وہاں دو ماہ سے جاری پاک چین مشترکہ مشقوں واریئر 4 کا بھی معائنہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تجربات سے فائدہ اٹھانے کے باعث پاک چین کی استعداد کار میں اضافہ ہوا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے انسداد دہشت گردی تجربات سے فائدہ اٹھایا۔ مشترکہ مشقوں سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔