حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فراہم کرنے کا سلسلہ شرعو کردیا گیا

اسلام آباد(بولونیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس نقد فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کیلئے 5 لاکھ روپے نقد ادائیگی کی جا رہی ہے ۔ تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ مینجرز ذاتی طور پر جاں بحق افراد کو گھروں میں جا کر نقد رقم پہنچانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ ایوی ایشن قوانین کی مطابق بعد میں مکمل کمپینسیشن پیکج کے تحت ادائیگی بھی کی جائے گی ۔ تدفین کیلئے رقوم پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں ۔