جنید جمشید کے اہل خانہ آج صبح اسلام آباد روانہ

کراچی(بولو نیوز) معروف شہید مذہبی اسکولر جنید جمشید کے اہل خانہ آج صبح سات بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کی میت آج مل گئی تو نماز جنازہ بعد جمعہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت گلگت سے اسلام آباد بذریعہ ہوائی جہاز جارہے تھے کہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 گرکر تباہ ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں 47 مسافروں سمیت جنید جمشید اور انکی اہلیہ شہید ہوگئے تھے۔ جنید جمشید تبلیغی جماعت کے ساتھ گلگت گئے ہوئے تھے۔