طیارہ 60 ہزار 950 فٹ کی بلندی سے نیچے گرا،فلائٹ ڈیٹا رپورٹ

اسلام آباد(بولو نیوز)پی آئی اے کے تباہ ہونےوالےطیارےکافلائٹ ڈیٹا جاری کردیا گیاہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ ڈیٹا میں بتایاگیاہےکہ طیارہ6ہزار950فٹ کی بلندی سےبےقابوہوکرگرا۔فلائٹ ڈیٹا کےمطابق طیارےمیں خرابی4بجکر12منٹ پرشروع ہوئی۔ فلائٹ ڈیٹا میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ طیارہ14ہزار فٹ کی بلندی پر پروازکررہا تھا۔خرابی کےبعدطیارےنےتیزی سےنیچےآناشروع کیا۔
فلائٹ ڈیٹا میں یہ چیز واضح ہےکہ طیارہ3منٹ میں7ہزارفٹ بلندی سےنیچےآیا۔اس دوران 7ہزارفٹ پرپائلٹ نےچندلمحوں کیلئےطیارےکوقابومیں کیا۔ فلائٹ ڈیٹا میں اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ 4بجکر15منٹ20سیکنڈپرطیارےنےمکمل کنٹرول کھودیا تھا۔