صفائی مشن سودن میں مکمل ہوگا،شہر کومثالی بنانےکیلئےپرعزم ہیں،وسیم اختر

کراچی(بولو نیوز) شہریوں کے مسائل سننے کیلئے مئیر کراچی کے ایک نجی ٹی وی سے آن لائن ہوئے تو کالزکاتانتا بندھ گیا۔ وسیم اخترنے کہا کہ صفائی مشن سودن میں مکمل ہوگا،شہر کومثالی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کراچی کا سوال،مئیر نجی ٹی وی سے آن لائن ہوئے۔ پاکستان کے نمبرون نجی ٹی وی چینل میں کالز کا تانتا بندھ گیا۔شہریوں نے وسیم اختر کومسائل سے آگاہ کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی عوام کی عدالت میں آئے تو شہریوں نے انھیں مسائل سے آگاہ کیا۔ کراچی کاسوال پروگرام میں جگہ جگہ کچرے کےانبار،ابلتے گٹر،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور پانی کے بحران سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے تمام شکایات سنیں اورساتھ ہی مسائل کے حل کےلیے ریوینیو کوضروری قرار دیا۔ انھوں نے بتایاکہ سوروزہ مشن تو شروعات ہے، کراچی کی ہر یوسی کو مثالی بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ انھوں نے لگے ہاتھوں پولیس اور ٹریفک پولیس کو میئر کے انڈر دینے کا مطالبہ بھی کرڈالا۔