خراج عقیدت،قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا الیون میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

کیرنز(بولو نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی کرکٹرز نے آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایئرلائنز کا ایک طیارہ پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ دریں اثناء واحد وارم اپ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا الیون کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔