یاسر شاہ ان فٹ،لیفٹ آرم سپنر محمد اصغرٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(بولو نیوز) ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مایہ ناز سپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد اصغر کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے محمد اصغر کے لئے 2 روز قبل کمر کی تکلیف کے باعث ان فٹ ہونے والے یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر درخواست کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے لیفٹ آرم سپنر کو طلب کرلیا ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد اصغر سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبن میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا-