کرینہ کپور نے کترینہ سے زیادہ دپیکاپڈوکون کو بہترین اداکارہ قرار دیدیا

ممبئی(بولو نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے حوالے سے تو خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراب اداکارہ نے بغیر کسی ڈرکے کترینہ سے زیادہ دپیکا پڈوکون کوبہتر اداکارہ قرار دے دیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپوراور کترینہ کیف ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں جومختلف تقاریب میں ایک ساتھ بھی نظرآتی ہیں لیکن اداکارہ کرینہ سے جب ایک شو کے دوران دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف کے درمیان کسی ایک کو بہتراداکارہ کے طورپرمنتخب کرنے کو کہا گیا توانہوں نے بے ساختہ جواب دیتے ہوئے دپیکا کی حمایت کر دی۔