وقت کے ساتھ ہرشعبہ میں تبدیلی آتی ہے،اداکاراورنگزیب لغاری

لاہور(بولو نیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکاراورنگ زیب لغاری نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامہ آج بھی پہچان رکھتاہے ،وقت کے ساتھ ہرشعبہ میں تبدیلی آتی ہے ۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ ہم نے جس دورمیں اداکاری شروع کی اس وقت سہولیات کافقدان تھالیکن کہانیوں کے موضوعات اورریہرسل پرزیادہ توجہ دی جاتی تھی ،اب پرائیویٹ پروڈکشنزکی وجہ سے بعض ڈراموں کامعیارضرورگراہے لیکن مجموعی طورپرآج بھی پاکستانی ڈر امہ اپنی حیثیت اورپہچان رکھتاہے- تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایاکہ میں ان دنوں ڈرامہ سیریل پپابے دردی کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جس کی ریکارڈنگ گزشتہ روزبیدیاں روڈپرواقع فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں انجم حبیبی،عصمت اقبال اورسونیامشال نے بھی حصہ لیا۔