فلم “رئیس ” کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ممبئی(بولو نیوز )بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم رئیس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ ہی فلم سے ماہرہ خان کے مناظر نکالے جانے کی خبریں بھی بے بنیاد ثابت ہوگئیں۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم رئیس کے پہلے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔2 منٹ 37 سیکنڈز کے اس ٹریلر میں ماہرہ خان کو 24 سیکنڈز کے لیے پیش کیا گیا اور یہ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگا کہ ماہرہ خان اپنی ڈیبیو بالی ووڈ فلم میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی کافی دلچسپ نظر آئی۔