طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار تعزیت

واشنگٹن(بولو نیوز) امریکا نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ ریسکیو آپریشن اور حادثے کی تحقیقات کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے درمیان انسداد دہشت گردی اور خطے کو درپیش چیلنجز پر بات ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے پاکستان اور افغانستان کو تعاون کرنا ہو گا۔ خطے کے استحکام کیلئے تمام پارٹنرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔