شراب برآمدگی،عدالت نے امین گنڈا پور کو ایک لاکھ مچلکے بطور ضمانت جمع کرانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(بولو نیوز ) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب برآمد گی کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد لاک ڈائون کے موقع پر بنی گالہ کے قریب پولیس نے خیبرپختونخوا کے وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے مبینہ طور پر شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا ۔ علی امین گنڈا پور کیس میں ضمانت کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نےعلی امین کی ضمانت منظورکرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔