سانحہ حویلیاں،کئی اہم سوالوں نے جنم لے لیا

حویلیاں(بولو نیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ حویلیاں کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات ، کئی اہم سوالوں نے بھی جنم لے لیا ۔ کیا سرٹیفکیٹ دینے والی اتھارٹی کلی مجاز ہے یا سرٹیفکیٹ رسمی طور پر دیا جاتا ہے ۔ سانحہ حویلیاں انکوائری تحقیقات اور پھر معاملہ ختم ، قومی ایئر لائن کی پرواز سکس سکس ون کے کریش ہونے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ پی کے 661 نے ایک ہی دن میں تین اڑانیں بھریں ۔ ان انکشافات کے بعد کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے ۔کیا ایک ہی دن میں 3 بار طیارے کو اڑایا جا سکتا ہے ، طیارے کے زیادہ استعمال سے تو حادثہ رونما نہیں ہوا ، کیا طیارے کی ہر اڑان کے بعد مستند انجینئرز اس کا معائنہ کرتے ہیں، کیا سرٹیفکیٹ دینے والی اتھارٹی کلی مجاز ہے یا سرٹیفکیٹ رسمی طور پر دیا جاتا ہے- طیارے کی ایک لمبی یا طویل اڑان کے بعد اسے کتنا ریسٹ دیا جاتا ہے- کیا طیارے کے معائنے کے دوران عالمی ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے- ایسے ان گنت سوال ہیں جس پر قومی ایئر لائن سے متعلق پیشہ ور سینئر کپتان ، انجینئزز حیران ہیں کہ حادثہ کیسے ہوا ؟ ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے طیارے کی پرواز سے قبل فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کیا تھا ۔