کتنے ہی ہنستے چہرے اب تصویر بنے نوٹس بورڈ پر لگ چکے

ایبٹ آباد(بولو نیوز)ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ورثا ، اپنوں کی تلاش میں ہیں ، کتنے ہی ہنستے مسکراتے چہرے اب تصویر بنے نوٹس بورڈ پر لگ چکے ہیں ۔ جانے والے چلے گئے ، اپنوں کے لیے زندگی بھر کا دکھ چھوڑ گئے ۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں سوگواری کی کیفیت ہے ۔ ورثا کی آنکھیں اپنوں کو ڈھونڈ رہی ہیں ، وہ جو گھر والوں کی شناخت تھے آج شناخت کے مرحلے گزر رہے ہیں ، کتنے ہی ہنستے مسکراتے چہرے اب محض تصویر بن چکے ہیں ۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں اب تک 5 افراد کی بائیو میٹرک سے شناخت ہوپائی ہے ۔ تین افراد فرید عزیز ، محمد نواز اور محمد تکبیر کا تعلق چترال سے تھا ۔ ایک مسافر سمیع ڈیرہ غازی خان اور احسن غفار راولپنڈی کا رہائشی تھا ۔ ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کی سہولت نہیں اس لیے لاشوں کو شناخت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچایا جائے گا ۔