جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(بولو نیوز) جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ وزارت قانون نے جسٹس ثاقب نثار کی تقرری کا نوٹی فکیشن صدر ممنون حسین کی منظوری سے جاری کیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار رواں ماہ 30 دسمبر کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی 30 تاریخ کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔