اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکیں، حکومت سے ہیلی کاپٹربھیجنے کی اپیل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اورنگزیب نلوٹھا نے کہا ہے کہ حادثے کے مقام پر ابھی تک سرکاری اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نظر نہیں آرہی،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مدد کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ہر طرف آگ ہی آگ پھیلی ہوئی تھی ،مقامی لوگوں کی مدد سے اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے تعاون سے28لاشیں نکال لی گئی ہیں،لوگ چارپائیوں پر لاشیں قریبی ہسپتال لے کر جا رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مدد کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی سب مل کر مدد کر رہے ہیں،آس پاس کے رہائشیوں نے سب سے پہلے یہاں پہنچ کر امدادی کام کرنا شروع کردیا تھا۔