پانامہ ہمارے وزیراعظم کا اسکینڈل ہوتا تو اب تک پھانسی چڑھایا جاچکا ہوتا،بلاول بھٹو

لاہور(بولو نیوز)پانامہ لیکس کےمعاملہ پرپاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری بھی میدان میں آگئے۔ انھوں نے کہاکہ پانامہ لیکس ہمارے وزیراعظم کا اسکینڈل ہوتا تو اب تک پھانسی پر چڑھایا جاچکا ہوتا۔ انھوں نے سوال کیا کہ رائے ونڈ کو کیوں تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چئیرمین پیپلزپارٹی خوب گرجے برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کا نام پانامہ اسیکنڈل میں ہوتا تو اب تک پھانسی پر چڑھایا جاچکا ہوتا۔